فیڈرل بورڈ میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں بازی لے گئیں

فیڈرل بورڈ میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں بازی لے گئیں

لاہور(خبرنگار)فیڈرل بورڈ نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا جس میں لڑکیاں پھر بازی لے گئیں‘پہلی تینوں پوزیشن لڑکیوں کے نام‘آرمی پبلک سکول پشاور کی منال عامر نے سب سے زیادہ 1032 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق منگل کو فیڈرل بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔آرمی پبلک سکول پشاور کی منال عامر نے سب سے زیادہ 1032 نمبر حاصل کیے۔میٹرک امتحانات میں کامیابی کا تناسب79فیصد رہا۔فیڈرل بورڈ سے میٹرک کے امتحان میں کل 82894طالب علموں نے حصہ لیا۔منال عامر نے 1032 نمبرلے کر پہلی‘ عروج فاطمہ اور ایمن گل نے 1031 نمبر لیکر دوسری جبکہ عائشہ احسان‘ حفضہ سعید اور عریج مشرف نے 1030 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...