حج آرگنائزر پورے پینل کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں،الحاج شاہد رفیق

حج آرگنائزر پورے پینل کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں،الحاج شاہد رفیق

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ الیکشن،اتحاد گروپ کی طرف سے عید ملن میں بھر پور قوت کا مظاہرہ ،درجنوں حج آرگنائزر کی شرکت، الحاج شاہد رفیق،الحاج نور محمد سکھیرا،اسلم بھٹہ کو کامیاب کرانے کا عزم،امتیاز بھٹی ممبر ہوپ نے ایک سالہ شاندار کارکردگی کی بنیاد پر اتحاد گروپ کے پینل کو ووٹ کا حق دار قرار دے دیاسابق چےئرمین شاہد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا ایچ جی او کا وقار بحال کرانا ، منسٹری سے تعلقات بہتر کرنا ،فنڈز کا شفاف استعمال اور حساب رکھنا،50کوٹہ والوں کا کوٹہ بڑھانا میری ترجیح ہو گاشاہد رفیق نے کہا 14جولائی کو حج آرگنائزر نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ میدان چھوڑ کر غائب ہونے والوں کا ساتھ دینا چاہتے ہیں یا میدان میں رہ کر بیورو کریسی سے آنکھیں ملا کر مسائل حل کرنے والوں کا ساتھ دینا ہے ،شاہد رفیق نے کہا حج آرگنائزر پورے پینل کو ووٹ دیں تاکہ ہم بھر پور انداز میں کارکردگی دکھا سکیں ،فیصل صابر بٹ،فیصل لیاقت اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

الحاج شاہد رفیق

مزید : صفحہ آخر


loading...