پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ کی15جولائی آخری تاریخ ،حج آرگنائزر کا توسیع کا مطالبہ
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ جاری15جولائی آخری تاریخ ،ملک بھر سے ایک حج آرگنائزر بھی حج فارم آن لائن مکمل نہ ہو سکا ،نہ کسی کی پُر فارمنس گارنٹی بن سکی ،عید کی 8چھٹیاں وبال جان بن گئیں ،حج آرگنائزر30جولائی تک توسیع کے مطالبے پر قائم،وزارت مذہبی امور زمینی حقائق کو سامنے رکھے اور بکنگ کی تاریخ میں 15دن کا اضافہ کرے ورنہ پرائیویٹ سکیم کا حج آپریشن بحران کا شکار ہو سکتا ہے ۔