نیب میں اہم افسران کی ریٹائرمنٹ سے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نہ ہوسکا

نیب میں اہم افسران کی ریٹائرمنٹ سے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نہ ہوسکا

لاہور (سپیشل رپورٹر) نیب میں افسران کا بحران پیدا ہوگیا ۔ اہم افسران کی ریٹائرمنٹ کے باعث ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس بھی نہ ہوسکا ، اہم مقدمات کے فیصلے التوا کا شکار ہو گئے ۔ نیب میں افسران کا بحران ہونے کی وجہ سے کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ، ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس بھی نہ ہو سکا ۔ ڈی جی آپریشنز کی ریٹائرمنٹ کے بعد اہم مقدمات التوا کا شکار ۔ ستائیس جون کو ڈائریکٹر جنرل آپریشنز نیب خالد اقبال ریٹائرڈ ہوئے تو اب ڈی جی ٹریننگ ندیم احمد نومبر جبکہ ڈی جی نیب کراچی سراج نعیم دسمبر میں ریٹائر ہو رہے ہیں ۔ ڈی جی نیب ہیڈکواٹرز حسنین احمد سول ایوی ایشن میں تبادلے کے لیے کوشش کر رہے تھے مگر سمری مسترد کر دی گئی ۔ دوسری جانب معاملات میں بہتری کے لیے چھ ڈائریکٹرز کو عارضی طور ڈائریکٹر جنرلز تعینات کر دیا گیا ہے ۔

نیب

مزید : صفحہ آخر


loading...