کرپشن کا خاتمہ اور کرپٹ عناصر کی گرفتاری میرا اولین فرض ہے: ڈی جی اینٹی کرپشن

کرپشن کا خاتمہ اور کرپٹ عناصر کی گرفتاری میرا اولین فرض ہے: ڈی جی اینٹی کرپشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ارشد محمود گھمن /سپیشل ر پو رٹر سے) انسداد رشوت ستانی صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھرکے افسران دو ہفتوں کے اندر اندر اپنا قبلہ درست کر لیں،کرپشن کا خاتمہ اور کرپٹ عناصرکی گرفتاری میرا اولین فرض ہے ،سر کل ا فسران سے لے کر ڈائریکٹر صاحبان تک ما تحت عملہ کے اثاثہ جا ت کی جانچ پڑتال کرکے غیر قانونی طریقہ سے جائیدادیں بنانے والے افسران کے خلاف فوری کار روائی کر کے ایسی کالی بھیڑوں کو بھی حوالات کا مزہ چکھنہ پڑے گاایمانداری اور انصاف میرے مشن کا حصہ ہیں نئے ڈی جی اینٹی کرپشن بر یگیڈ یر(ر) مظفر حسین رانجھا کی چارج سنبھالنے کے بعد افسران کو وارننگ ،تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے اینٹی کرپشن اسٹیبشمنٹ پنجاب کے تعینات ہونے والے نئے ڈائریکٹرجنرل بریگیڈیر(ر)مظفر حسین رانجھا نے چارج سنبھال کر خود سمیت پنجاب بھر کے ڈائریکٹرصاحبان کو دو ہفتوں کے اندر اندر اپنے اثاثہ جات ظاہر کرنے کافیصلہ کر لیاہے ڈی جی مظفر حسین نے پنجاب بھرکے سرکاری اداروں کے کرپٹ افسران کے خلاف چلنے والی انکوائریوں کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔ڈی جی نے اینٹی کرپشن کیس مینجمنٹ سسٹم جس میں تمام انکوائریوں کے ریکارڈکو کمپیو ٹررائزڈ کیا گیا تھا کو بھی چیک کیااورناقص کارکردگی پرذمہ دار افسران کو فوری عمل درآمد کی ہدایت بھی کی ہے ،ڈی جی اینٹی کرپشن نے اپنے تمام ما تحت عملہ کو ایمانداری اور کرپٹ عناصر جن کی وجہ سے محکمہ کو بدنامی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے کو اپنا قبلہ درست کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -