صوبائی دارالحکومت میں پولیس جان لیوا ون ویلنگ روکنے میں ناکام ، وزیر اعلٰی کا ہلاکتوں پر سخت نوٹس

صوبائی دارالحکومت میں پولیس جان لیوا ون ویلنگ روکنے میں ناکام ، وزیر اعلٰی ...

 لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )صو با ئی دا ر الحکومت میں ون ویلنگ کے خطر نا ک اور جا ن لیواکھیل نے پو لیس کی کا رکردگی کا پو ل کھو ل کر ر کھ د یا ہے ۔ متعد د فورسز کے سڑ کوں پر گشت کر نے کے با وجود اس خطر نا ک کھیل سے عید الفطر کے دنو ں میں 25سے زائد افرا د کا ہلا ک ہو جا نا لا ہور پو لیس کی کا رکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ وزیر اعلی ٰ پنجا ب نے پو لیس کی جا نب سے اس خطر نا ک کھیل کو نہ رو کنے کی پاداش میں بالآخر نو ٹس لے لیا اور انھو ں نے پتنگ با زی کے بعدون ویلنگ کو رو کنے کی غرض سے حکم د یا ہے کہ جس علاقے میں اس جا ن لیوا کھیل سے موت واقع ہوئی اس علاقے کے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کو معطل کردیا جا ئے گا جس کے بعد لا ہور پو لیس حر کت میں آگئی ہے ۔ واضح ر ہے کہ گزشتہ دوروز میں شفیق آباد، ساندہ ، سول لا ئن ، ریس کو رس ، ما ل رو ڈ، ائیر پو رٹ کے علاقوں میں نوجوان ون ویلنگ کرکے قانون کی دھجیاں اُڑاتے ر ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق کیپٹل سٹی پولیس تمام تر کوششوں کے باوجود شہر میں ون ویلنگ نہ رو ک سکی، شہر کی اہم کارپٹڈ سڑکیں ون ویلروں کیلئے فیورٹ بن گئیں جہا ں وہ ریسنگ کے مقابلے اور ویلنگ کے مختلف کرتب کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ویلروں کی فیورٹ سڑکوں میں مال روڈ،جیل روڈ، کینا ل رو ڈ ، فیرروزپور روڈ،کینال روڈ،جی ٹی روڈ،گلبرگ مین بلیورڈ،بند روڈ،ائیرپورٹ روڈاور اندرون شہر کے مختلف روڈ شامل ہیں جن پر ویلروں کے مقابلے ہوتے ہیں اور ان پر لاکھوں روپے جواء لگایا جاتا ہے۔شہر میں موٹرسائیکل سوار منچلے کھلے عام ون ویلنگ اورکرتب دکھانے کے علاوہ فیملیز کے ساتھ چھیڑخانی بھی کرتے ہیں تاہم پولیس کی جانب سے ان کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہیں کی گئی ،عید کے چاردنوں میں25سے زائد ہلاکتوں کے باوجود ون ویلنگ ٹریفک پولیس اورمتعلقہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجا ب نے عید پر ون ویلنگ سے ہو نے والی ہلا کتو ں کانو ٹس لیتے ہو ئے پو لیس حکام کو ہنگا می اجلا س میں طلب کیا اورعیدپر ہو نے والی ون ویلنگ پر حکام پر سخت بر ہمی کا اظہا ر کیا اور شہر میں ون ویلنگ پر قابو پا نے کی ہدا یت کی،انہوں نے آئی جی پنجا ب کو خصو صی ہدا یت کی کہ جس علاقے میں ون ویلنگ ہو ئی اس علاقے کے ایس ایچ او اور ڈ ی ایس پی کے خلا ف سخت کا رروا ئی کی جا ئے۔اس حوالے سے شہریو ں نے "پا کستا ن "کو بتا یا کہ پو لیس کم عمر لڑ کو ں کو پکڑ کر حوالا ت میں بند کر د یتی ہے جبکہ ون ویلر ز پو لیس کو چکمہ د ے کر فرا ر ہو جا تے ہیں ، ون ویلرز خونی کھیل کے علاوہ فیملیز کو بھی تنگ کرتے ہیں بلکہ متعد د ون ویلرز فیملیزسے مو با ئل فون بھی چھین لیتے ہیں اور جب پو لیس کے پا س شہر ی در خواست لے کر جا تے ہیں تو پو لیس ایف آئی آر در ج کر نے کے بجا ئے جھو ٹی تسلی دے د یتی ہے ۔ اس حوالے سے پو لیس حکام کہنا ہے کہ ون ویلر ز کے خلا ف کر یک ڈا ن جا ر ی ہے، عید پر بھی در جنو ں افرا د کو حراست میں لیا ہے ۔ حکام نے والد ین سے اپیل کی ہے اپنے بچو ں پر نظر ر کھیں اور ان کو ون ویلنگ کر نے سے رو کیں ۔

مزید : علاقائی


loading...