ڈیوٹی میں غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر2ٹریفک وارڈنز معطل

ڈیوٹی میں غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر2ٹریفک وارڈنز معطل

لا ہور (کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک کے بہاؤ کی بہتری اورانتظامات کا جائزہ لینے کیلئے گرین ٹاؤن ،گلبرگ، مزنگ ،جناح ہسپتال اورماڈل ٹاؤن لنک روڈ کا وزٹ کیا ۔انہوں نے تجاوزات،غلط پارکنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات نہ کرنے، ڈیوٹی میں غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر2ٹریفک وارڈنز کو معطل کردیا، جبکہ شدید گرم موسم کے باوجود محنت ،لگن سے اچھی ڈیوٹی کرنے پر4وارڈنز کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے تمام ڈی ایس پیزاورسیکٹرز انچارجز کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں ون وے،غلط پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس کارروائی پر خصوصی توجہ رکھیں تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔چیف ٹریفک آفیسر نے وزٹ کے دوران ٹریفک وارڈنز شہباز او زاہدکو ڈیوٹی میں غفلت کوتاہی کرنے پر معطل کردیا جبکہ ٹریفک وارڈنز عمران، اویس، یاسر اور انور کو اچھی ڈیوٹی کرنے پر نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔چیف ٹریفک آفیسر نے ٹرو کے روز ریس کورس پارک سے گمشدہ لیڈیز ہینڈبیگ جس میں ہزاروں روپے نقدی اور دیگر کاغذات اصل مالک کے حوالے کرنے پرٹریفک وارڈن عظیم کیلئے5ہزار روپے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے

مزید : علاقائی


loading...