ڈاکوؤں نے دومزدوروں کو لوٹ لیا تیز رفتار گاڑی چلانے پر مقدمہ درج

ڈاکوؤں نے دومزدوروں کو لوٹ لیا تیز رفتار گاڑی چلانے پر مقدمہ درج

تتلے عالی(نمائندہ پاکستان)مزدری کرکے واپس جاتے ہوئے غریب محنت کش اور اُس کے ساتھی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا تفصیل کے مطابق محنت کش طیب بلوچ اور اُس کا ساتھی محمد اصغر سکنائے محلہ مصری مینی گوجرانوالہ جوکہ سیلنگ کا کام کرتے ہیں اپنے کام سے فارغ ہوکر موٹر سائیکل پر سوار ہوکر واپس گھر جارہے تھے کہ راستہ میں ڈیرہ بسیانہ کے قریب پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم ڈاکوؤں نے پچیس سو روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا پولیس تتلے عالی نے مقدمہ درج کرلیا۔ جبکہ ٹیوٹا ڈرائیور محمد عرفان گاڑی نمبر ایل ای آئی 477پر سواریاں بٹھا کر تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلا رہا تھا جس کی وجہ سے کوئی بھی حادثہ رونما ہو سکتا تھا پولیس تتلے عالی نے ڈرائیور محمد عرفان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزدور لٹ گئے

مزید : علاقائی


loading...