کاہنہ ، گھریلو ناچاقی پر قتل خاتون سپرد خاک ، ملزم شوہر نے جرم کا اعتراف کر لیا

کاہنہ ، گھریلو ناچاقی پر قتل خاتون سپرد خاک ، ملزم شوہر نے جرم کا اعتراف کر ...

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )کا ہنہ کے علاقہ میں گھریلو ناچاقی پر قتل ہو نے والی خاتون کی نعش پو لیس نے پوسٹ ما رٹم کے بعد ور ثا کے حوالے کردی جسے بعدازا ں مقامی قبرستا ن میں سپرد خا ک کردیا گیا ، جبکہ دورا ن تفتیش ملزم شوہر نے اعترا ف جر م کرتے ہو ئے بتا یا کہ بیو ی کا گلا د با کر اسے قتل کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق شالیمار ٹاؤن کی رہائشی 28 سالہ شازیہ کا اپنے خاوند عا ر ف سے گھریلو ناچاقی پر جھگڑا چل رہا تھا۔ اتوار کی صبح شازیہ کو اس کے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا ، شازیہ کے ورثا نے اس کے سسرالیوں پر قتل کاالزام لگایا ۔شازیہ کے ورثا کا کہنا ہے کہ میاں بیوی میں ناچاقی پر عارف نے پہلے شازیہ پر تشدد کیا اور بعد میں اس کا گلا دبا کر قتل کردیا۔پو لیس نے ملزم عارف کو حراست میں لے کر تھانے میں منتقل کردیاجبکہ نعش پوسٹ ما رٹم کے بعد ور ثا کے حوالے کردی جسے بعدازا ں مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔پو لیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دورا ن تفتیش بیو ی کو قتل کر نے کا اعترا ف کرلیا اور بتا یا ہے کہ غیرت کے نا م پر بیو ی کو قتل کیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی جبکہ ملزم سے مز ید تفتیش کی جا ر ہی ہے ۔ واضح ر ہے کہ کا ہنہ کے علاقہ میں رواں سال کے دوار ن 8خواتین گھریلو ناچاقی اور غیرت کے نا م پر قتل ہو ئی ہیں ۔

مزید : علاقائی


loading...