شادی ذاتی معاملہ ہے تبصرہ نہیں کروں گا،مفتی سعید
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں پر ریحام خان سے نکاح پڑھانے والے مفتی سعید بھی میدان میں آگئے ہیں اور دوٹوک موقف دیدیا۔دنیا نیوز کے مطابق مفتی سعید کاکہناتھاکہ عمران خان کی شادی ان کاذاتی معاملہ ہے اور وہ تیسری شادی کی خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔ یادرہے کہ عمران خان اور ریحام خان کا نکاح مفتی سعید نے ہی پڑھایاتھا اورپی ٹی آئی کے مذہبی ونگ کے عہدیداربھی ہیں۔