آرمی چیف کی تصاویر والے بینرز سے پاک فوج کا تعلق نہیں،ترجمان عاصم سلیم باجوہ

آرمی چیف کی تصاویر والے بینرز سے پاک فوج کا تعلق نہیں،ترجمان عاصم سلیم باجوہ

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان پاک فوج نے ملک کے مختلف شہروں میں آرمی چیف کی تصاویر والے پوسٹرز سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں آرمی چیف کی تصاویر والے پوسٹرز اور بینرز آویزاں کئے گئے۔ ان بینروں یا پوسٹرز سے پاک فوج یا پاک فوج سے منسلک کسی بھی ادارے کوئی تعلق نہیں

مزید : صفحہ اول


loading...