اقوام متحدہ کے مبصرمشن کے سامنے کشمیریوں کا احتجاج ، بھارت کیخلاف نعرے بازی

اقوام متحدہ کے مبصرمشن کے سامنے کشمیریوں کا احتجاج ، بھارت کیخلاف نعرے بازی

 اسلام آباد( اے این این)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی شہادت پر اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن آفس کے سامنے کشمیریوں کا احتجاج، بھارت کیخلاف نعرے بازی اور حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ۔مقبوضہ وادی میں 30 کشمیری شہریوں سمیت برہان وانی کی شہادت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کیخلاف حریت رہنماؤں نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ برہان وانی اور دیگر کشمیریوں کو شہید کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برہان وانی ایک عقیدے اور جذبے کا نام ہے، کشمیریوں کو وعدے کے مطابق اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کرائے۔اس موقع پر کشمیر سے تعلق رکہنے والے افراد نے بہارت کے خلاف نعرے بازی کی۔ شرکا نے اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کا وعدہ بھی یاد دلایا۔ اسکے بعد آل پارٹیز حریت کانفرنس کا وفد پارلیمنٹ ہاس گیا جہاں اے پی ایچ سی کے وفد نے پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔وفد میں غلام محمد صفی، شیخ جمیل الرحمان، یوسف نسیم، غلام نبی نوشہری، فاروق رحمانی اور محمود ساغر سمیت متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین بھی شامل تھے۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی حالیہ ریاستی دہشت گردی کو عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اقوام متحدہ

مزید : صفحہ اول


loading...