چودھری شجاعت کاسراج الحق اور شاہ محمود سے رابطہ، مجوزہ ٹی اوآر پر مشاورت

چودھری شجاعت کاسراج الحق اور شاہ محمود سے رابطہ، مجوزہ ٹی اوآر پر مشاورت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور پاکستان تحریک انصاف کے ممتاز رہنما شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ۔ شاہ محمود قریشی نے چودھری شجاعت حسین کو ٹیلیفون کر کے پانامہ لیکس پر انکوائری کمیشن کیلئے مجوزہ ٹی او آرز کے بارے میں مشاورت کی جبکہ انہوں نے متوقع آل پارٹیز کانفرنس کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو چودھری شجاعت حسین نے کراچی میں فون کر کے عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔ دونوں رہنماؤں میں آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں ملاقات متوقع ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے مجلس وحدت المسلمین کے سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس کو بھی فون کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین کے اتنے طویل دھرنا کے باوجود حکومت ان کے مطالبات و مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہی جو کہ افسوسناک ہے۔

چودھری شجاعت

مزید : راولپنڈی صفحہ اول


loading...