عالمی بردری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے ، سیکرٹری خارجہ

عالمی بردری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے ، سیکرٹری خارجہ

 اسلام آباد ( اے این این) پاکستان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے بھارتی مظالم پرگہری تشویش ہے ، عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے،امریکہ ، چین ، فرانس ، برطانیہ اور روس مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ممبر ان امریکہ ، چین ، فرانس ، برطانیہ اور روس کے سفیروں کوبریفنگ دی ۔ سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے بھارتی مظالم پر سخت تشویش ہے ۔ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے ۔ بھارت پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے دباؤ بڑھایا جائے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے رواں ماہ کے آخر میں بیرون ملک تعینات پاکستانی سفیروں کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ بھی کرلیا ۔ کانفرنس وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر بلائی جا رہی ہے ۔ کانفرنس کے ایجنڈے میں کلبھوشن یادیو ، پاک افغان بارڈر اور کشمیر پالیسی شامل ہے اورطارق فاطمی کی سربراہی میں کانفرنس کی تیاریاں شروع کردی ہیں جبکہ کانفرنس کے اختتام پر پاکستانی سفیروں کو خارجہ پالیسی کے حوالے سے خصوصی ٹاسک دیئے جائیں گے اور ’’را‘‘ ایجنٹ کی پاکستانی سے گرفتاری ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے رکھا جائے گا ۔

سیکرٹری خارجہ

مزید : راولپنڈی صفحہ اول


loading...