گوجرانوالہ ، اختیارات نہ ملنے پر پی ٹی آئی کا کونسلرٹاور پر چڑھ گیا

گوجرانوالہ ، اختیارات نہ ملنے پر پی ٹی آئی کا کونسلرٹاور پر چڑھ گیا

گوجرانوالہ (آئی این پی ) گوجرانوالہ میں اختیارات نہ ملنے پر یونین کونسل ونڈالا سندھواں کاجنرل کونسلر لیاقت علی کھمبے پر چڑھ گیا۔ اختیارات دو ورنہ خودکشی کرلوں گا ، جنرل کونسلرنے دہائی ڈال دی۔نجی ٹی وی کے مطابق یونین کونسل نڈالہ سندھواں سے تحریک انصاف کا نومنتخب کونسلر بابا لیاقت علی اختیارات نہ ملنے پر بدظن ہو کر نجی موبائل کمپنی کے ٹاور پر چڑھ گیا اور اختیارات ملنے تک نیچے نہ اترنے کا اعلان کر دیا۔ بابا لیاقت کو کھمبے پر چڑھتا دیکھ کر لوگ وہاں جمع ہو گئے اور اسے نیچے اترنے کا کہتے رہے لیکن بابا لیاقت بضد تھا کہ جب تک اختیارات نہیں ملتے وہ نیچے نہیں اترے گا ، اگر اختیارات نہ ملے تو وہ خودکشی کر لے گا۔ بابا لیاقت کا کہنا تھا کہ اہل علاقہ اور اس کے ووٹرز اختیارات نہ ہونے پر اسے طعنہ دیتے ہیں ، لوگ اس کے پاس اپنی مشکلات کے حل کے لیے آتے ہیں لیکن اس کے پاس کسی بھی قسم کے اختیارات نہیں ہیں جس کی وجہ سے اس نے مایوس ہو کر یہ قدم اٹھایا ہے

کونسلر ٹاور پر چڑھ گیا

مزید : راولپنڈی صفحہ اول


loading...