خیبر ایجنسی ،لنڈی کوتل کا رہائشی کا نگو وائرس کا شکار

خیبر ایجنسی ،لنڈی کوتل کا رہائشی کا نگو وائرس کا شکار

خیبر ایجنسی ( بیورورپورٹ)لنڈی کو تل کا رہائشی کانگو وائرس کا شکار، کانگو وائر س کے شعبے میں ایک اور شخص کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں داخل کرایا گیا ہے جس کے بعد رواں سال کا نگو وائر س سے متاثرہ افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کے مطابق اتوار کے روز خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے پچاس سالہ فیصل نامی شخص کو ہسپتال لایا گیا جہاں پر مختلف ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں نے مریض میں ڈینگی کی تصدیق کی ہے لیکن کا نگو کے شعبے میں مریض کو ائسولیشن میں رکھا گیا ہے اور خون کے نمونے ٹیسٹ لئے گئے ہیں جو تصدیق کے لئے بھجوائے گئے ہیں کانگو کے مریضوں کے لئے اسپتال میں قائم آئسولیشن یونٹ کے انچارج عبدالوحید نے میڈیاکو بتایا کہ رواں سال جانوروں سے انسانوں کو منتقل ہونے والے کا نگو وائرس سے متاثر ہ تین افراد میں سے ایک شخص جاں بحق ہو چکا ہے۔۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول


loading...