پاکپتن میں دربار پر حاضری کی ویڈیو اور نئی دلہن کی مبینہ تصاویر بھی سامنے آگئیں

پاکپتن میں دربار پر حاضری کی ویڈیو اور نئی دلہن کی مبینہ تصاویر بھی سامنے ...

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں نے الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی اور نجی ٹی وی چینل نے ایک ویڈیو بھی آن ایئرکردی گئی جومبینہ طورپر دربار حاضری کے موقع پر بنائی گئی۔ ذرائع نے روزنامہ پاکستان کو بتایاکہ عمران خان نے رمضان سے قبل یا ماہ مقدس کے اوائل دنوں میں پاکپتن میں دربار پر حاضری دی اور مانیکا خاندان کے ساتھ بھی کچھ بتایا، دربار(جس کی گدی نشین پنکی پیرنی ہیں) پر عمران خان نے حاضری دی تو اس موقع پر ویڈیو بھی بنائی گئی ، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے حیات مانیکا بھی موجود تھے جن کا مبینہ طورپر ویڈیو پھیلانے میں بھی کردار ہے۔ دوسری طرف لندن میں بھی عمران خان کے تیسرے نکاح کی پی ٹی آئی ، عمران خان یا مانیکا خاندان سمیت کسی نے تصدیق نہیں کی۔ ذرائع نے یہ بھی کہاکہ عمران خان کی شادی کی ساری افواہوں کا فائدہ مانیکا فیملی کو ہوگا کیونکہ پاکپتن کی سیاست میں اہم کردار اور مسلم لیگ ن میں اپنا اپنا وزن بڑھانے کا موقع مل گیا۔ عمران خان کی شادیوں کی ہیٹ ٹرک کی خبروں کے بعد ان کی ممکنہ دلہن کی مبینہ تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔مقامی میڈیا پر عمران خان کی پیرنی کی بہن کیساتھ رشتے کے فیصلے اور پھر نکاح کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر مریم ریاض وٹو کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دوسری بہن کے مانیکا خاندان میں شادی سے مانیکا خاندان کا ہی نام لیاجارہاہے لیکن دراصل خاتون کا تعلق وٹو خاندان سے ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ تصاویر سامنے آگئی ہیں لیکن باضابطہ طورپر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیاوہی خاتون ہیں یا کوئی اورہے

تصاویر

مزید : راولپنڈی صفحہ اول


loading...