طالبہ کے راول ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے پر کشتی مالک سمیت3افرادکیخلاف مقدمہ درج

طالبہ کے راول ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے پر کشتی مالک سمیت3افرادکیخلاف ...

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)عیدالفطر کے دوسرے روزراول ڈیم میں کشتی رانی کے دوران کشتی الٹنے سے پانی میں ڈوب کرجاں بحق ہونے والی طالبہ کے کیس میں سیکرٹریٹ پولیس نے کشتی کے مالک سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔مدعی مقدمہ راجہ محمدحفیظ نے پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ مدعی کی فیملی راول ڈیم کشتی میں سوارہوئے جوالٹ گئی۔کشتی الٹنے سے مدعی کی بیٹی سولہ سالہ بدرالنسا پانی میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئی۔پولیس نے کشتی کے مالک اورچلانے والے کے علاوہ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...