اسلام آباد، طیش میں آکر ٹیکسی ڈرائیور نے گاڑی ٹریفک سارجنٹ پر چڑھادی

اسلام آباد، طیش میں آکر ٹیکسی ڈرائیور نے گاڑی ٹریفک سارجنٹ پر چڑھادی

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)تھانہ آئی نائن کے علاقہ آئی ایٹ فور میں ٹیکسی ڈرائیورنے ٹریفک سارجنٹ سے الجھنے کے بعد طیش میں آکر اس پر گاڑی چڑھادی۔آئی نائن پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ٹریفک سارجنٹ اے ایس آئی کرامت علی نے آئی نائن پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ دوران ٹریفک ڈیوٹی مدعی معہ کانسٹیبل معظم علی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ ٹیکسی نمبر5265ایل ایکس ایچ جسے ملزم محمودالحسن چلارہاتھاکو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرروکاتومزاحمت کرتے ہوئے ٹیکسی اوپرچڑھادی۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...