وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونک دی،شمس سواتی

وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونک دی،شمس سواتی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی نے گزشتہ روزایک وفد کے ہمراہ برہان وانی کی شہادت کے حوالے سے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہرہونے والے احتجاجی مظاہرے اور غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی ہے ۔وفد میں سیکرٹری اطلاعات ملک محمد اعظم ٗ کونسلر ملک محمد الیاس ٗڈاکٹر نوید ٗ طاہر بلوچ ٗ حاجی محمد اقبال ٗ عبدالقدیر ٗنعمان ڈار اور دیگر افراد شامل تھے ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شمس الرحمان سواتی نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پھونک دی ہے ۔ شہید کی نما ز جنازہ ایک ریفرنڈم کا درجہ رکھتی ہے ۔بھارت کے تمام تر ظلم و تشدد اور قتل و غارت گری کے باوجود کشمیری پاکستان زندہ باد اور بھارتی کتو واپس جاؤ کے نعرے بلند کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کُشی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ کشمیر کی خوبصورت سرزمین مقتل گاہ بنی ہوئی ہے ۔بھارتی فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز قتل عام کر رہی ہیں ۔ نوجوانو ں کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں خامو ش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔اگر یورپ ٗ امریکا اور اسرائیل میں کوئی بلی اور کتا بھی مر جاتا ہے تواقوام متحدہ اور نام نہاد عالمی انسانی حقو ق کے ٹھیکیدار آسمان سر پر اُٹھا لیتے ہیں ۔ انہیں کشمیر ٗ فلسطین ٗشام اور عراق سمیت دیگر مسلم ممالک میں بہنے والا خون کیوں نظر نہیں آتا ؟۔ شمس الرحمان سواتی نے کہا کہ یہ پاکستان کی حکومت کا فرض ہے کہ وہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کا مسئلہ فوری طور پر اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز میں اُٹھائے ۔ کشمیری مسلمان پاکستانی حکمرانوں کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...