سوئی گیس کی فراہمی اور بجلی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح ہوئی چاہیے، حبیب الرحمان

سوئی گیس کی فراہمی اور بجلی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح ہوئی چاہیے، حبیب ...

 بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )صوبائی وزیر مذہبی امو ر حبیب الرحمان خان نے بونیر کے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے کہاہے کہ وہ بونیر کے اہم مسائل سوئی گیس کی فراہمی اور بجلی بخران پر قابو پانے کے لئے ایک اور گرڈ سٹیشن کی قیام کے لئے اکھٹے ہوجائے ۔کیونکہ ضلع کے مسائل ایک جماعت حل نہیں کرسکتے ۔اپنے دور اقتدر میں بونیر کے لئے میگا پراجیکٹ مکمل کئے مگر میں بو نیر کے عوام اور اپنے رب کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ ترقیاتی منصوبوں میں ایک روپیہ کی کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست سے استعفی دوں گا ۔بونیر کے بچوں بچیوں کے لئے یو نیورسٹی کا قیام میرا مشن ہے اور انشاء اللہ بہت جلد بونیر کے لئے یو نیو رسٹی کی سنگ بنیاد رکھوں گا ۔تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماء میرے غلطیوں کی نشاندہی کرے میں مثبت تنقید کرنے پر انکا ممنون ہوں گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبد الولی خان یو نیور سٹی بونیر کیمپس میں اکیڈمک بلا ک کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر یو نیو ورسٹی کے ھال میں ایک بہت بڑے تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔تقریب میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر غلام مصطفی ایڈوکیٹ ،اے این پی کے رہنماء میاں سید لائق با چا ۔جمعیت علماء اسلام کے تحصیل ناظم سعیدالرحمان مفکر ،سابق ایم این اے استقبال خان ۔قومی وطن پارٹی کے صدر حمید الرحمان خان ۔سابق سپیکر بحت جہان خان ۔ایم این اے شیراکبر خان سمیت کالجز کے پرنسپل ،ضلع کونسل بونیر کے اراکین وصال خان ،سردار علی خان ،گل محمد خان عر ف طوطا ،شیرین خان نے شرکت کی ۔صوبائی وزیر نے عبدالولی خان یو نیور سٹی بونیر کیمپس کے کو آر ڈٰنیٹر عارف خسین اور ایڈ من افیسر مصطفی با چا کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بونیر کیمپس ترقی کی جانب گامزن ہیں جس میں اہم کردار نکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے ہم تعلیمی میدان میں ترقی کرکے ترقی یافتہ ممالک کے صفوں میں شامل ہوسکتے ہیں ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختون خواہ نے اے ڈی پی میں بونیر یو نیور سٹی کو شامل کرکے یہاں کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا ہے ۔اس موقع پر عبداولولی خان یو نیور سٹی کے وائس چانسلر پروفیسر احسان علی نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ اگر مرکز صوبوں کو اپنا جائز حقوق دے تو ہم ہر شعبہ میں ترقی کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں پحتون قوم کو اندھیروں میں دکھیل دیا گیاہے مگر اب وقت بدل گیاہے انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے کہا کہ سیاست اپنی جگہ مگر تعلیم پر سیاست نہیں ہونی چاہئے کیو نکہ یہ ہمارے انے والے نسلوں کی مستقبل کا مسئلہ ہے ۔اکیڈمک بلاک کے لئے صوبائی وزیر نے بیس کروڑ روپے منظور کئے ہیں جس پر کام کا اعاز ہوچکاہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...