بٹ خیلہ میں 18 سالہ لڑکی بے رحم موجوں کی نذر
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ نہرآدم خوربن گیا ایک اوراٹھارہ سالہ لڑکی بے رحم موجوں کے نذرہوگئی بھائی نے بہن کی جان بچانے کیلئے نہرمیں کود وہ بھی ڈوب کرموقع پرموجود لوگوں نے نہرسے نکال بے ہوشی کے حالت میں ہسپتال منتقل کردیاجبکہ بہن لاپتہ نعش کی تلاش جاری۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نہراپرسوات بٹ خیلہ اخترآباد کے مقام پرایک اٹھارہ سالہ لڑکی مسماۃ امینہ دخترسیدعمرنہرکے بے رحم موجوں نے اپنے لپیٹ میں لیکرڈوب کرجاں بحق ہوکرلاپتہ ہوگئی بھائی جمیل خان نے اپنے بہن کوبچانے کیلئے نہرمیں چلانگ لگاکروہ بھی ڈوب کرموقع پرموجود لوگوں نے بے ہوشی کے حالت میں نہرسے نکال کرہسپتال منتقل کردیاجبکہ بہن کی تلاش جاری ہے مالاکنڈلیویزفورس نے ابتدائی رپورٹ درج کردی۔