، مہمند ایجنسی ،صافی کے 4 اقوام کا گرینڈ جرگہ

، مہمند ایجنسی ،صافی کے 4 اقوام کا گرینڈ جرگہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان ) مہمند ایجنسی، تحصیل صافی میں امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے چار اقوام کا گرینڈ جرگہ۔ رسم و رواج اور علاقائی سا لمیت کیلئے حکومت کے ساتھ بھر پور تعاؤن کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کے تحصیل صافی میں پیر کے روز باؤتہ کے مقام پر تحصیل صافی کے چار اقوام قنداری، گربز، مسعود اور شینواری کے عمائدین کا امن و امان کے حوالے سے ایک بڑا جرگہ منعقد ہوا۔ جسمیں 400 مشران اور کشران نے شرکت کی۔ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ملک سعدول، ملک گل شاہ، ملک حاجی عظیم، ملک باتور خان،ملک آیاز اور دیگر نے عزم کا اظہار کیا کہ تحصیل صافی کے عوام نے بد امنی اور آپریشن کے دور میں بھی حکومت اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ بھر پور تعاؤن کیا تھا۔ اب حکومتی رٹ بحال ہونے اور متاثرین کی واپسی کے بعد قوم کے مشران اور کشران اجتماعی ذمہ داری کے تحت رسم و رواج اور علاقے کے تحفظ کیلئے حکومت کے ساتھ غیر مشروط تعاؤن کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بد امنی اور شر پسندی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے لوگوں کی نشاندہی کی جائیگی اورمشکوک افرا دکے خلاف کاروائی میں حکومت کا ساتھ دینگے۔اس لئے علاقے میں آپریشن کی ضرورت نہیں کیونکہ اس سے مزید مسائل پیدا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اور حکومت کے درمیان بہترین رابطہ کاری یقینی بنائینگے امن و امان اور علاقائی مسائل کے بارے میں انتظامی اور سیکورٹی حکام کو بروقت آگاہ کی اجائیگا۔ جرگہ میں حکومت کے ساتھ رابطہ رکھنے اور علاقائی نمائندگی کرنے کیلئے چاراقوام کی بیس رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جو کل بروز بدھ پولیٹیکل ایجنٹ اور دیگر حکام کے ساتھ ملاقات کر کے پیشرفت سے آگاہ کرینگے۔