زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی زیر صدارت ایڈونسڈسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس

زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی زیر صدارت ایڈونسڈسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا ...

ملتان (سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرطاہر امین کی زیرصدارت ایڈوانسڈ سٹڈیز (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

اینڈ ریسر چ بورڈ کا اجلاس کمیٹی روم میں ہوا . اجلاس میں مختلف فیکلٹیز کے ایم فل اور پی ایچ ڈی کیسز زیربحث آئے.جبکہ اجلاس کے شروع میں ہائر ایجو کیشن کمیشن پاکستان کے طے کردہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ جات کے لیے رولز پربحث ہوئی. جن کو اجلاس میں باقاعدہ منظور کر لیاگیا . جبکہ مختلف موضوع پر بورڈ کی طرف سے بنائی گئی سب کمیٹی کی سفارشات کو منظور کیاگیا . اجلاس میں فیکلٹی آف ایگری کلچر اور سائنس کے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے 14 کیسز ، فیکلٹی آف سائنس کے 70 کیسز ، فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کے 33 ، فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز اینڈ لینگوئجز کے 25 ، فیکلٹی آف فارمیسی کے 12 ، انجینئرنگ کے 2 ، فیکلٹی آف کامرس لاء اینڈ ایم بی اے کے 5 اور اسی طرح فیکلٹی آف ویٹرنری کے ایک کیس پرخاصی بحث و مباحثہ کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ان کی تھیسز ٹائٹل اور سپروائزر کی منظوری دے دی گئی .

وائس چانسلر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...