حکمہ تعلیم حکام کا نہم کے رہ جانیوالے امیدواروں کی رجسٹریشن کیلئے تعلیمی بورڈ سے رجوع کرنیکا فیصلہ

حکمہ تعلیم حکام کا نہم کے رہ جانیوالے امیدواروں کی رجسٹریشن کیلئے تعلیمی ...

ملتان( سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم کے حکام نے نہم کے رہ جانے والے طلبا وطالبات کی رجسٹریشن کے لئے تعلیمی بورڈ کے حکام سے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

بات کرنے کا فیصلہ کر لیا‘بتایا گیا ہے کہ تعلیمی بورڈ نے نہم کے طلباو طالبات کی رجسٹریشن کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جس کے باعث متعدد طلباوطالبات رجسٹریشن سے محروم رہ گئے ہیں اور اب وہ امتحان میں شریک نہیں ہو سکیں گے ‘ اس بار ے میں محکمہ تعلیم کے حکام نے تعلیمی بورڈ کے حکام سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی مجبوری سے رہ جانے والے طلباوطالبات کی بھی رجسٹریشن ہو سکے اور وہ امتحان میں شریک ہو سکیں ‘ واضح رہے کہ ای ڈی اوز ایجوکیشن تعلیمی بورڈ کی گورننگ باڈی کے ممبران ہیں ‘وہ اس سلسلے میں چیئرمین اور سیکرٹری بورڈ سے بات کریں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...