ترقیاتی کاموں میں غیرمعیاری میٹریل کااستعمال برداشت نہیں کریں گے،طاہراقبال
وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے رُکن وایم این اے وہاڑی طاہر اقبال چودھری نے کہا کہ ترقیاتی کا موں میں کسی صورت بھی نا قص غیر معیاری میٹریل کا استعمال برداشت نہیں کیا جا ئے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے نواحی گاؤں (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
پا نچ ڈبلیوبی میں لاکھوں روپے لا گت سے تعمیر ہونے والے نواحی گاؤں نالہ کی تعمیر کا معائنہ کرتے ہوئے کیااس موقعہ پر مسلم لیگ(ن)یوکے صدرفخراقبال چودھری ، جنرل کونسلر حاجی محمدرفیق رانا ، محمداکرام، راشد عمران ، شاہد فاروق ، حاجی عبدالرشید، رانا نذیراحمد، عبدالرحمن ، محمد علی ، وقار علی ، ودیگر معززین موجود تھے ، طاہر اقبال چودھری نے مز ید کہا کہ حلقہ میں اربوں روپے کی لا گت سے تعمیراتی منصوبے مکمل کرائے ہیں جن میں پختہ سڑکات سولنگ سیوریج نالیاں سکولوں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور عوامی وفلاحی منصوبے شامل ہیں اور چک نمبرپا نچ ڈبلیوبی میں20لاکھ روپے کی لا گت سے سیوریج نا لہ اور سولنگ کی تعمیر جاری ہے اسکے علاوہ اضافی بستیوں علی سینچ ، بھٹی کالونی ودیگر علاقوں میں لا کھوں روپے کی لاگت سے بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے جو عید الاضحی سے پہلے مکمل کرلیے جائیں گے۔
طاہراقبال