حکومت پر بلاجواز تنقید مناسب نہیں،نشاط خان ڈاہا

حکومت پر بلاجواز تنقید مناسب نہیں،نشاط خان ڈاہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ ن کے رہنما ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا نے کہا ہے کہ حکومت کو چلنے نہ دینا بلاجواز تنقید (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
اور ٹانگیں کھنچنے کے لئے ضروری ایشوز پر سیاسی طبع آزمائی مناسب نہیں اپوزیشن کو عوام کے مسائل بڑھانے اور ملک کی ترقی کا راستہ روکنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور نہیں لگانا چاہیے بلکہ مثبت تنقید کے ساتھ ملک وقوم کو ترقی کی طرف گامزن کرنے میں معاونت کرنا چاہیے ۔ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا نے مذید کہاکہ کالا باغ ڈیم اور دوسرے میگا پراجیکٹس کی تکمیل کے لئے سب کومل بیٹھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف ملک کو ایشیا کا ٹائگر بنانے کے لئے پرعزم ہیں ۔
نشاط ڈاہا