عدالتوں میں بطورگواہ پیش نہ ہونے پر11پولیس اہلکاروں کی وارنٹ جاری

عدالتوں میں بطورگواہ پیش نہ ہونے پر11پولیس اہلکاروں کی وارنٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی) عدالتوں میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 11 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا گیا۔(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
اس ضمن میں ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے تھانہ نیو ملتان میں درج منشیات کے مقدمہ میں میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پرسب انسپکٹر سراج دین ،ہیڈ کانسٹیبلوں عبدالستار اورراو زاہد ، کانسٹیبل احسان اللہ کوگرفتار کرکے 14 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔علاوہ ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے تھانہ گلگشت میں درج چوری کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر اے ایس آئی محمد اشرف اور عبدالرحمان کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتای جاری کرتے ہوئے 14 جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ تھانہ شاہ شمس میں درج مقدمہ سرکار بنام محمد یوسف میں بطور گواہ پیش نہ ہونے سب انسپکٹر محمد یعقوب ، اے ایس آئی لیاقت علی،ہیڈ کانسٹیبل خرم سعید ،ہیڈ وارڈ ن سنٹرل جیل محمد اقبال اور محمد دین کو بطور گواہ طلب کیا تھا جن کے پیش نہ ہونے پر فاضل عدالت نے انہیں گرفتار کرکے 16 جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ۔