ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی‘ 28ملزم پکڑلئے

ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی‘ 28ملزم پکڑلئے

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔17اشتہاری مجرمان سمیت28ملزمان گرفتار۔30لیٹر شراب،06بوتل شراب، 01ہزار ڈبی چائنہ ماچس، 144ڈبی شہنائی، 30ڈبی پھل جھڑی برآمد۔ پولیس تھانہ قادر پور راں نے ملزم نسیم مائی کے قبضہ سے 05 بوتل شراب ، پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے ملزم خادم کے قبضہ سے 30لیٹر شراب، پولیس تھانہ گلگشت (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

نے ملزم قاسم کے قبضہ سے 01 بوتل شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم سجاد حسین کو 15ہلپ لائن پر جھوٹی اطلاع دینے کے جرم میں قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے ملزم لطیف کو ویلنگ کرتے ،پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم الیاس رضا کو ویلنگ کرتے، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم قاسم کو ویلنگ کرتے قابو کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزمان ایاز احمد اور محمد عامر کو قابو کر کے سامان آتش بازی 01ہزار ڈبی چائنہ ماچس، 144ڈبی شہنائی، 30ڈبی پھل جھڑی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ الپہ نے ملزم قاسم کو بجلی چوری کرتے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ تھانہ گلگشت نے ملزم اعجاز کو شراب پی کر روڈ پر غل غپاڑہ کرنے کے جرم میں قابو کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ملتان پولیس نے17اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے02کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ15ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔ ان میں سے08اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔

پولیس کارروائی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...