انسداد دہشتگردی کی خصوصی اورلیبر کورٹس میں موسم گرماکی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

انسداد دہشتگردی کی خصوصی اورلیبر کورٹس میں موسم گرماکی تعطیلات کا نوٹیفکیشن ...

ملتان(خبر نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں اور لیبر کورٹس میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن (بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

جاری کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک ملتان کے جج محمد اکرم یکم اگست سے 21 اگست تک اور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر2ملتان کے جج عبدالحفیظ گزشتہ روز سے 31 جولائی تک رخصت پر ہوں گے اور رخصت کے دوران دونوں عدالتیں ایک دوسرے کی جگہ عدالتی امور سرانجام دیں گی اس طرح پنجا ب لیبرکورٹ نمبر 9 ملتان میں گزشتہ روز سے 31 جولائی تک تعطیلات ہوں گی اور پریذائڈنگ آفیسر لیبرکورٹ نمبر 11 ڈی جی خان ڈیوٹی جج کے فرائض سرانجام دیں گے اس طرح پنجاب لیبر کورٹ نمبر 8 بہاولپور اور نمبر 10 ساہیوال میں 18 جولائی سے 7اگست تک تعطیلات ہوں گی اس دوران 18 جولائی سے 31 جولائی تک پریذائڈنگ آفیسر لیبرکورٹ نمبر 11 ڈی جی خان اور یکم اگست سے 7 اگست تک پریذائڈنگ آفیسر لیبرکورٹ نمبر 9 ملتان دونوں عدالتوں کے ڈیوٹی جج ہوں گے۔اس طرح لیبرکورٹ نمبر 11 ڈی جی خان میں یکم اگست سے 21 اگست تک تعطیلات ہوں گی اورپریذائڈنگ آفیسر لیبرکورٹ نمبر 9 ملتان ڈیوٹی جج ہوں گے۔

نوٹیفکیشن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...