حکمرانوں کی انڈیاسے دوستی ملکی زراعت کابیڑہ غرق کررہی ہے، ٹوچی خان

حکمرانوں کی انڈیاسے دوستی ملکی زراعت کابیڑہ غرق کررہی ہے، ٹوچی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی (نامہ نگار )پیپلز پارٹی کے دیرینہ کا رکن عبدالجبار کی جانب سے ممبر کو آرڈینشن کمیٹی محمود حیات خان عرف ٹوچی خان کے اعزاز میں ڈنر اس موقع پر سابق ممبر قومی اسمبلی و ممبر کوآرڈینشن کمیٹی محمود حیات خان عرف ٹوچی خان نے خطابکرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسوں کی بدولت آج (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )
ہمارا کسان اور مزدور مفلوک الحال ہے فصلوں کا جائز معاوضہ نہ ملنے سے قوت خریداری ختم ہو چکی حکمران اپنی انڈیا سے دوستی نبھا کر پاکستان زراعت کا بیڑہ غرق کر رہے ہیں ہر چیز انڈیا سے منگوائی جارہی ہے روزانہ اربوں روپے کرپشن کے نذر ہو رہے ہیں پیپلز پارٹی کسی بھی صورت میں حکومت کا کرپشن اور کسان کش پالیوں پر ساتھ نہیں دے گی ،بہت جلد پیپلز پارتٰ اپنے لائحہ عمل کے مطابق تحریک چلائے گی کشمیر کے موجودہ حلات پر حکومت کا خاموش رہنا ایک مجرمانہ فعل ہے پیپلز پارٹی کبھی بھی کشمیری بھائیوں کو تہنا نہیں چھوڑگی ،اس موقع پر چوہدری محمد بلال ایڈووکیٹ ،رانا مظہر الحق ،رانا محمد امجد ،سردار محمد منشاء ،شیخ عبدالقدوس ،میاں محمد اکرم چوہدری محمد ابراہیم سمیت پیپلز پارٹی کے درجنوں کارکنان نے شرکت کی ۔