غیر قانونی ترقی پانیوالے ضلع مظفر گڑھ کے 307 پولیس افسران، اہلکاروں کی تنزلی

غیر قانونی ترقی پانیوالے ضلع مظفر گڑھ کے 307 پولیس افسران، اہلکاروں کی تنزلی

دائرہ دین پناہ(نامہ نگار)ضلع مظفرگڑھ کے307سفارش پرترقی پانے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی تنزلی ڈی پی اومظفرگڑھ نے رات گئے تبادلوں کی فہرست جاری کردی فوری رپورٹ کرنے کے احکامات سابق ڈی پی اومظفرگڑھ رائے ضمیرالحق ،ایس پی خالدروف،ایس پی پٹرولنگ (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

کفایت اللہ باجوہ کوانسپکٹرلگادیاگیا۔تفصیل کے مطابق ضلع مظفرگڑھ میں سفارش پرترقی پانے والے پولیس افسران کی تنزلی کے احکامات جاری ہونے کے علاوہ گزشتہ رات گئے ڈی پی اومظفرگڑھ اویس احمدملک نے تبادلوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے فوری رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے سابق ڈی پی اومظفرگڑھ رائے ضمیرالحق ،ایس پی پٹرولنگ کفایت اللہ باجوہ کو انسپکٹرجبکہ ایس پی خالدروف کواے ایس آئی بنادیاگیا انسپکٹرمجاہدخان کندائی کوکانسٹیبل ڈیرہ غازیخان رینج،میاں عنصرپرویزسب انسپکٹرچوک سرورشہیدکوبطورسیکورٹی کانسٹیبل تھانہ دائرہ دین پناہ،جاویدبھٹی سب انسپکٹرکابطورکانسٹیبل دائرہ دین پناہ،حاجی خلیل الرحمن سب انسپکٹرکوبطورکانسٹیبل سلطان کالونی،سہیل احمدخان پٹھان سب انسپکٹروایڈیشنل ایس ایچ اوچوک سرورشہیدکوبطورکانسٹیبل پولیس لائن مظفر گڑھ،حمیدبھٹی سب انسپکٹرپولیس لائن مظفرگڑھ سے سیکورٹی کانسٹیبل چوک سرورشہید،اللہ ڈتہ سب انسپکٹر بطورکانسٹیبل تھانہ صدرمظفرگڑھ،رانا نبی سب انسپکٹر بطور کانسٹیبل روہیلانوالی،خالدپرویزسب انسپکٹرسے بطورکانسٹیبل پولیس لائن مظفرگڑھ،عبدالحمیدسب انسپکٹر سرورشہید سے بطورکانسٹیبل پولیس لائن ،عبدالحمید سہو سب انسپکٹرمحمودکوٹ سے بطورکانسٹیبل چوکی گجرات،اسلم نیازی اے ایس آئی سے بطورکانسٹیبل سی آئی سٹاف کوٹ ادو،گلاب علی اے ایس آئی سے بطورسیکورٹی کانسٹیبل دائرہ دین پناہ،اشرف اے ایس آئی تھانہ دائرہ کانسٹیبل،امام بخش اے ایس آئی نائب محررمال خانہ کوٹ ادو،امیراکبراے ایس آئی سے کانسٹیبل سناواں،اکرم اے ایس آئی روہیلانوالی سے جتوئی کانسٹیبل،عابدحسین شاہ اے ایس آئی کانسٹیبل سی آئی سٹاف مظفر گڑھ، امتیازالمانی اے ایس آئی بطورکانسٹیبل سی آئی اے سٹاف مظفرگڑھ،رمضان شاہداے ایس آئی انچارج چوکی ہیڈمحمدوالا سے کانسٹیبل ہیڈمحمدوالا،محمدریاض اے ایس آئی کانسٹیبل کچہری گشت مظفرگڑھ،ریاض اے ایس آئی کانسٹیبل چوک قریشی،ناصراے ایس آئی کانسٹیبل شاہجمال،محمدرمضان اے ایس آئی کانسٹیبل چوک قریشی ،خضرحسین اے ایس آئی کانسٹیبل ڈی پی او آفس مظفر گڑھ،امتیازہیڈکانسٹیبل ڈرائیوردائرہ،سیف اللہ حوالدار کانسٹیبل،محمدافضل حوالدارکانسٹیبل پولیس لائن ،محمدارشدحوالدارکانسٹیبل چوکی ریاض آباد،محمداقبال حوالدار کانسٹیبل ہیڈپنجند،محمدحنیف محررتھانہ صدر مظفرگڑھ سے کانسٹیبل تھانہ مظفرگڑھ تبادلہ کردیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...