ڈاہرانوالا کو تحصیل کا درجہ دینے کیلئے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا جائزہ کمیٹی ارکان کے ہمراہ سرکاری دفاتر کا دورہ، تحصیل دفاتر کیلئے جگہ کا تعین کیا

ڈاہرانوالا کو تحصیل کا درجہ دینے کیلئے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی ...

ڈاہرانوالہ(نامہ نگار) ڈاہرانوالہ کو تحصیل بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(بقیہ نمبر55صفحہ7پر )

بہاولنگر سید طارق محمودبخاری نے جائزہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ ڈاہرانوالہ کے مختلف سرکاری دفاتر کا درہ کیا اور تحصیل دفاتر کے قیام کے لیے جگہ کا تعین کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں چوہدری ارشد محمود سدھو،صوبائی پارلیمانی سیکٹری برائے ریونیو ڈیپارٹمنٹ چوہدری زاہد اکرم ایم پی اے،تحصیلدار چشتیاں چوہدری اجمل سیف چٹھہ،نائب تحصیلدار ڈاہرانوالہ چوہدری وسیم حسن راجہ،ممبر ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی و سینئر صحافی میاں میر احمد مستانہ آرائیں سہروردی،انچارج ٹی ایم اے چوہدری عدیل افضل اور مختلف محکموں کے سر براہان بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود اور ایم پی اے چوہدری زاہد اکرم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ڈاہرانوالہ کو تحصیل کا درجہ دے دیا جائے گا ۔

ڈاہرانوالا تحصیل درجہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...