12کروڑ کا بجٹ کا خسارہ، تعلیمی بورڈ کا طلبہ کی رجسٹریشن و امتحانی فیسیں بڑھانے کا فیصلہ

12کروڑ کا بجٹ کا خسارہ، تعلیمی بورڈ کا طلبہ کی رجسٹریشن و امتحانی فیسیں ...

ملتان( اعجاز مرتضی ٰ سے) تعلیمی بورڈ ملتان نے 12کروڑ روپے کا بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے طلبہ کی رجسٹریشن و امتحانی (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

فیسیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ‘ تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کو سرکاری سکولز وکالجز اورپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سکولوں کے طلباوطالبات سے رجسٹریشن اور امتحانی فیسیں وصو ل کرنے سے روک دیا جس پر تعلیمی بورڈزکو مالی بحران کا سامنا کرنا پڑا‘امسال تعلیمی بورڈ ملتان نے 12کروڑ روپے خسارے کا بجٹ پیش کیا جس کے پیش نظر تعلیمی بورڈ کے حکام نے بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے سر جوڑ لئے ‘ معلوم ہوا ہے کہ تعلیمی بورڈ کے حکام نے بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے پرائیویٹ سکولوں اور کالجز کے طلبا وطالبات کی رجسٹریشن اور امتحانی فیسوں میں 300 روپے اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے‘فیسوں میں اضافہ آئندہ سال سے ہوگا ‘ بتایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب تعلیمی بورڈز کو صوبائی بجٹ میں سے ایک روپیہ نہیں دیتی ‘تعلیمی بورڈز اپنے اخراجات فیسوں سے پورے کرتے ہیں ‘ سرکاری سکولوں اور کالجز کے نہم ‘دہم ‘انٹر میڈیٹ کے طلباو طالبات کے علاوہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا وطالبات سے بھی فیس وصولی سے روک دیا جس پر تعلیمی بورڈز کے ایمپلائز نے ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی او ر حکم امتناعی لے لیا‘ اس بارے میں تعلیمی بورڈ کے حکام کاکہنا ہے کہ ہم کیا کریں ‘ مجبور ہیں ‘ تعلیمی بورڈ کے اخراجات پورے کرنے کے لئے 300روپے فیس بڑھانا پڑے گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...