پیپلز پارٹی کے رہنما حامد طوری کا قتل قابل مذمت ہے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے رہنما حامد طوری کا قتل قابل مذمت ہے، بلاول بھٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کرم ایجنسی کے صدر حامد طوری کے بے رحمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے سزا دی جائے،واضح رہے کہ کرم ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرپارہ چنارکے شہرشبلان میں پیپلزپارٹی کے رہنماحامد طوری کو نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا،جاری کردہ بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کرم ایجنسی میں کچھ عرصہ سے عام شہریوں کا قتل ہو رہا ہے لیکن اس کو کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا، متعلقہ حکام علاقے میں امن امان قائم رکھنے میں ناکام ہوگئے ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے شہید حامد طوری کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے اورانصاف ملنے تک خاموش نہیں رہے گی،بلاول بھٹو زرداری نے شہید حامد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید حامدکو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...