تیسری شادی کرنے پر عمران خان کو شہباز شریف کیسا تھ اکٹھا بیٹھا کر مقابلہ کروا دیں ،رحمان ملک

تیسری شادی کرنے پر عمران خان کو شہباز شریف کیسا تھ اکٹھا بیٹھا کر مقابلہ کروا ...

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے واقعی تیسری شادی کر لی ہے توان کو شہباز شریف کے ساتھ اکٹھا بیٹھا کر اند ر کی بات نکالنے کی کوشش کرنی چاہئیے۔ عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انکا کہنا تھا کہ عمران خان غالباْْ شادی کر نے کا ارادہ کر رہے ہیں تاہم اگر انہوں نے شادی کر لی ہے تو وہ مبارکباد دیتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ ا س شادی پر قائم رہیں۔ ایک سوال پر رحمان ملک نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ عمران خان تیسری شادی کا ارادہ ظاہر کر رہے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...