پیپلز پارٹی کرم ایجنسی کے صدر حامد طوری کے قتل میں 4افراد گرفتار ، تفتیش جاری

پیپلز پارٹی کرم ایجنسی کے صدر حامد طوری کے قتل میں 4افراد گرفتار ، تفتیش جاری
پیپلز پارٹی کرم ایجنسی کے صدر حامد طوری کے قتل میں 4افراد گرفتار ، تفتیش جاری

  


پار اچنار (مانیٹرنگ ڈیسک) کرم ایجنسی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر حامد حسین طوری کے قتل کے الزام میں 4افراد کو گرفتا رکر لیا گیا ۔

جیو نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حامد حسین طوری کے قتل کے الزام میں 4مشتبہ افرا د کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات 6لیویز اہلکاروں کو برطرف کر کے گرفتا ر کر لیا گیا ہے جبکہ قتل کی تحقیقات کے لیے پولیس کی 5رکنی ٹیم پارا چنار پہنچ گئی ہے ۔

یاد رہے کہ حامد حسین طوری کو پیر کی شپ گھر میں قتل کر دیا گیا تھا جبکہ ان کے کمرے سے ٹی ٹی پستول کا ایک خول بھی ملا تھا۔

مزید : کرّم /اہم خبریں


loading...