اربوں ڈالر کا سراغ ، سوئس حکام سے بات چیت میں اہم پیش رفت

اربوں ڈالر کا سراغ ، سوئس حکام سے بات چیت میں اہم پیش رفت
اربوں ڈالر کا سراغ ، سوئس حکام سے بات چیت میں اہم پیش رفت

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) سوئس بنکوں میں پڑی پاکستانیوں کی اربوں ڈالر کی دولت کا سراغ لگانے کیلئے سوئٹرز لینڈ حکام کے ساتھ بات چیت میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جبکہ معلومات کے تبادلہ کیلئے ایک دوسری کثیر القومی تنظیم کی پاکستان کی رکنیت کے مراحل بھی کم و بیش طے کر لئے گئے ہیں۔ آئندہ چند ہفتوں میں کثیر القومی تنظیم کی مکمل رکنیت کے بعد مختلف ممالک میں پاکستانیوں کی موجودہ دولت کے حقیقی اعداد و شمار ملنا شروع ہو جائیں گے۔

روزنامہ نوائے وقت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ پاکستانی ٹیم نے سوئس حکام کے ساتھ دوہرے ٹیکسوں سے بچائو معاہدہ پر نظرثانی کیلئے بات چیت کا دوسرا راو¿نڈ مکمل ہوگیا تھا۔ پاکستان دوہرے ٹیکسوں سے بچائو کے مجوزہ نئے معاہدہ میں ایسی شقوں کا اضافہ چاہتا ہے جس کے تحت سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے دولت کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ممکن ہو جائے جبکہ ایک دوسرے کثیر القومی تنظیم کی رکنیت کے مراحل بھی کم و بیش مکمل کر لئے گئے ہیں۔

وزیر خزانہ نے آج چیئرمین ایف بی آر نثار خان کو طلب کیا ہے جس میں سوئس حکام کیساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کے نتائج پر بات چیت کی جائیگی جبکہ مشیر ریونیو ہارون اختر خان بھی آج وزیر خزانہ سے الگ سے ملاقات کریں گے جس میں دیگر امور کے علاوہ بیرون ملک پاکستانیوں کی دولت کے بارے میں معلومات کے بارے میں سوئس حکام سے مذاکرات اور کثیر القومی تنظیم کی رکنیت کے مراحل کی تکمیل پر مشاورت کی جائیگی۔ سوئس حکام کے مذاکرات کے ابھی مزید دور متوقع ہیں۔ تاہم اخبار کا کہنا ہے کہ دوسرے راو¿نڈ میں بات چیت خاصی مثبت رہی ہے اور نظرثانی شدہ معاہدہ کے جلد پایہ تکمیل تک پہنچنے کا امکان ہے۔ وزیر خزانہ کی مشاورت کے بعد ان دونوں معاملات پر اہم اعلان سامنے آنے کی توقع ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...