اختیارات نہ ملنے پر تحریک انصاف کے کونسلر کا کھمبے پر چڑھ کر احتجاج

اختیارات نہ ملنے پر تحریک انصاف کے کونسلر کا کھمبے پر چڑھ کر احتجاج
اختیارات نہ ملنے پر تحریک انصاف کے کونسلر کا کھمبے پر چڑھ کر احتجاج

  


گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) بلدیاتی الیکشن میں منتخب ہونیوالا جنرل کونسلر اختیارات نہ ملنے پر احتجاجاً بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، بلدیاتی الیکشن میں یونین کونسل نڈالہ سندھواں سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جنرل کونسلر منتخب ہونیوالا لیاقت علی اختیارات نہ ملنے پر احتجاجاً بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، اس بارے علم ہونے پر علاقہ کے لوگ بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہو گئے، جو جنرل کونسلر کو کھمبے سے نیچے اتارنے کیلئے منت سماجت کرتے رہے، بعدازاں کھمبے سے نیچے اترنے والے لیاقت علی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں عوام سے کئے گئے وعدے اختیارات نہ ملنے کے باعث وہ پورے نہیں کر سکا، ووٹرز کے کام نہ ہونے کی وجہ سے اسکی سیاسی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، اسی وجہ سے وہ دلبرداشتہ ہو کر پول پر چڑھا تھا۔

مزید : گوجرانوالہ


loading...