عمران خان نے 2ماہ قبل تیسری شادی کرنے کے حوالے سے بتا یا تھا: شعیب اختر

عمران خان نے 2ماہ قبل تیسری شادی کرنے کے حوالے سے بتا یا تھا: شعیب اختر
عمران خان نے 2ماہ قبل تیسری شادی کرنے کے حوالے سے بتا یا تھا: شعیب اختر

  


لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے 2ماہ قبل تیسری شادی کرنے کے حوالے سے بتا یا تھا اور کہا تھا کہ اب میں تیسری شادی کروں گا اور اس کو کامیاب بھی بناﺅں گا۔ عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں میڈیا پر آنے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہاکہ چند ماہ پہلے ہم ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھے تھے کہ عمران خان نے بتایا کہ میں اب تیسری شادی کروں گا جس پر میں نے کہا اس سے اچھی خبر کوئی اور ہو ہی نہیں سکتی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خا ن بہت پختہ عزم رکھتے ہیں اور وہ جو کہہ دیتے ہیں اس کو کر کے چھوڑتے ہیں۔

مزید : کھیل


loading...