زہریلا شوارما کھانے سے میاں بیوی جاں بحق

زہریلا شوارما کھانے سے میاں بیوی جاں بحق
زہریلا شوارما کھانے سے میاں بیوی جاں بحق

  


فیصل آباد (ویب ڈیسک) اسلام نگر میں زہریلا شوارما کھانے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے پہلے زہریلی گولیوں، بعد میں زہریلے شوارمے کو موت کی وجہ قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام نگر گلی نمبر7 کے رہائشی ریاض اختر کے جواں سال بیٹے امیر علی کی شادی چند ماہ قبل جوالانگر کی رہائشی سعدیہ بی بی سے ہوئی۔ گزشتہ روز دونوں کی حالت اچانک خراب ہو گئی اور انہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر طبی امداد ملنے سے قبل ہی میاں بیوی زندگی کی بازی ہار گئے۔ ہسپتال میں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی وجہ گندم میں رکھنے والی گولیاں قرار دیا تھا۔ میاں بیوی کی لاشیں گھر پہنچنے پر ان کے لواحقین کی جانب سے یہ بات سامنے آئی کہ دونوں نے ایک معروف دکان سے شوارمے منگوا کر کھائے جن سے انکی حالت خراب ہوگئی۔ امیر علی کے لواحقین نے اس کی تدفین کر دی۔ متوفیہ سعدیہ بی بی کے لواحقین کے اصرار پر بالآخر پولیس نے بھی واقعہ کو شوارمے کی وجہ قرار دیتے ہوئے متوفیہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے الائیڈ ہسپتال کے مردہ خانہ میں پہنچا دی۔

پولیس حکام کی جانب سے میڈیا کو جاری کی جانے والی ایک پریس ریلیز میں واضح کر دیا گیا ہے کہ میاں بیوی کی موت زہریلا شوارمے کھانے سے ہوئی۔ پولیس نے شوارما شاپ کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کارروائی کرنے کا عندیہ دیدیا۔

مزید : فیصل آباد


loading...