وزیراعظم کی وطن واپسی، پی آئی اے نے وزارت خارجہ سے 5کروڑ مانگ لئے

وزیراعظم کی وطن واپسی، پی آئی اے نے وزارت خارجہ سے 5کروڑ مانگ لئے
وزیراعظم کی وطن واپسی، پی آئی اے نے وزارت خارجہ سے 5کروڑ مانگ لئے

  


اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف کو برطانیہ سے وطن واپس لانے میں 5 کروڑ روپے کے اخراجات آئے ، قومی ائر لائن (پی آئی اے ) نے وزارت خارجہ سے رقم طلب کر لی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 9 جولائی کو وزارت خارجہ نے پی آئی اے سے بوئنگ 777 طلب کیا تھا، طیارے کے لندن جانے اور واپس آنے پر 5 کروڑ کے اخراجات آئے ہیں ، وزیراعظم کی واپسی پر پی آئی اے کو اخراجات ادا نہیں کیے گئے ، وزارت خارجہ پی آئی اے کے تمام اخراجات ادا کرے۔

مزید : اسلام آباد


loading...