بھارت خواتین کرکٹ ٹیموں کی سیریز سے بھی پیچھے ہٹ گیا، نیوٹرل وینیو پر سیریز کھیلنے پر بھی رضامند نہ ہوا

بھارت خواتین کرکٹ ٹیموں کی سیریز سے بھی پیچھے ہٹ گیا، نیوٹرل وینیو پر سیریز ...
بھارت خواتین کرکٹ ٹیموں کی سیریز سے بھی پیچھے ہٹ گیا، نیوٹرل وینیو پر سیریز کھیلنے پر بھی رضامند نہ ہوا

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے درمیان سیریز کے ڈیڈلاک کے بعد اب بھارت ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان بھی سیریز سے پیچھے ہٹ گیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی سی بی ویمن ونگ سیریز کیلئے چھ ہفتوں سے بھارت سے رابطہ کر رہا ہے لیکن پاکستان کی پیشکش کا جواب نہیں دیا گیا اور ایک بھی ای میل کا جواب موصول نہیں ہوا۔ پاکستان نے پاکستان نے پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کیلئے میزبانی کی پیشکش کی اور لاہور میں سیریز کے میچز کیلئے خط لکھا تھا لیکن بھارت کی جانب سے کوئی جواب نہ ملا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اب ستمبر میں متحدہ عرب امارات یا سری لنکا میں سیریز کھیلنے کی پیشکش کر دی ہے لیکن بھارت نے نیوٹرل وینیو پر بھی سیریز کھیلنے کی کوئی حامی نہیں بھری۔

مزید : کھیل


loading...