ٹی وی چینلز جس خاتون کو عمران خان کی تیسری اہلیہ قراردیتے رہے ، منظرعام پر آگئیں

ٹی وی چینلز جس خاتون کو عمران خان کی تیسری اہلیہ قراردیتے رہے ، منظرعام پر ...
ٹی وی چینلز جس خاتون کو عمران خان کی تیسری اہلیہ قراردیتے رہے ، منظرعام پر آگئیں

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل نے جس خاتون کو عمران خان کی تیسری اہلیہ قراردیاہے ، وہ خودبھی منظرعام پر آگئی ہے اور کہاکہ وہ عمران خان کو جانتی تک نہیں ، لندن میں بچوں کیساتھ چھٹیاںگزارنے آئی ہیں ، ہاﺅس وائف ہوں ، میڈیا کو بھی اخلاقیات کا مظاہرہ کرناچاہیے ، وہ اپنے وکیل سے رابطہ کرچکی ہیں اور وطن واپسی کے بعد مذکورہ چینلز کیخلاف کارروائی کریں گی ۔

نیونیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے افشاں مسعود نے بتایاکہ ذاتی طورپر عمران خان سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وہ انہیں جانتی ہیں ، سمجھ نہیں آتی کہ میڈیا کا ضابطہ اخلاق کہاں ہے ، پوچھے بغیر ہی تصویر چلاناشروع کردی جس پر لوگوں کی ٹیلی فون کالز کا سلسلہ شروع ہوگیا،میں مکمل ہاﺅس وائف ہوںاور فیملی بیک گراﺅنڈ ایسا نہیں کہ ایسی چیزیں برداشت کرسکیں۔

میزبان فواد چوہدری کے ایک سوال کے جواب میں افشاں مسعود نے بتایاکہ وہ اپنے وکیل سے رابطہ کرچکی ہیں ، پاکستان آکر ان چینلز کیخلاف کارروائی کریں گی کہ پوچھے بغیرہی تصاویر چلائیں ،کسی کی عزت کا بھی خیال نہیں، میرے بچے بھی اس چیز سے پریشان ہیں ۔عمران خان اور میری لندن میں موجودگی محض اتفاق ہے ، وہ اپنے بچوں کیساتھ چھٹیاں گزارنے لندن آئی ہیں تو عمران خان بھی ہزاروں دوسرے پاکستانیوں کی طرح لندن میں ہیں ۔

یادرہے کہ کچھ چینلز نے عمران خان کی ممکنہ تیسری اہلیہ کا نام مریم ریاض وٹو بتایاتھا جبکہ ایک ٹی وی چینل نے افشاں مسعودنامی خاتون کو عمران خان کی نئی دلہن قراردیاتھا۔

مزید : قومی


loading...