سر ی لنکا میں اپنی منگیتر کا ریپ ہونے کا علم ہونے پر نوجوان نے زہرپی لیا

سر ی لنکا میں اپنی منگیتر کا ریپ ہونے کا علم ہونے پر نوجوان نے زہرپی لیا
سر ی لنکا میں اپنی منگیتر کا ریپ ہونے کا علم ہونے پر نوجوان نے زہرپی لیا

  


کولمبو(نیوز ڈیسک)سری لنکا میں ایک نوجوان نے اپنی منگیتر سے گینگ ریپ کا علم ہونے پر زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی ، اس کی خبر ملتے ہی جنسی درندگی کا نشانہ بننے والی  منگیتر نے بھی خودکشی کی کوشش کی لیکن دونوں کو بچا لیا گیا۔سری لنکن میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سوریا پورا ضلع کے علاقے سماگی پورا میں ہوا۔پولیس کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے سے پہلے نوجوان نے ایک خط اپنی آنٹی کو دیا جس میں ریپ کرنے والے چار افراد کے نام بتائے گئے ہیں یہ خط پولیس کو دیدیا گیا ہے۔چاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزمان اسی علاقے کے رہائشی ہیں۔ پولیس کے مطابق پہلے دونوں کے والدین نے کہا تھا کہ انہوں نے غلطی سے زہر پی لیا ہے لیکن پولیس کو خط ملنے کے بعد اب صورتحال واضح ہوئی ہے۔نوجوان اور اس کی منگیتر کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

مزید : جرم و انصاف


loading...