ایدھی ہوم کلفٹن سنٹر سے بھٹو خاندان کا گہراتعلق ہے:نفیسہ شاہ

ایدھی ہوم کلفٹن سنٹر سے بھٹو خاندان کا گہراتعلق ہے:نفیسہ شاہ
ایدھی ہوم کلفٹن سنٹر سے بھٹو خاندان کا گہراتعلق ہے:نفیسہ شاہ

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ ایدھی ہوم کلفٹن سنٹر سے بھٹو خاندان کا گہراتعلق ہے، بلاول کے ایدھی ہوم آنے کا مقصدصرف تعزیت کرنا تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول بھٹو کے ایدھی ہوم کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نفیسہ شاہ نے بتایا کہ بلاول نے ایدھی ہوم میں یتیم بچوں اور بچیوں سے بھی ملاقات کی۔نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے ایدھی صاحب کے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران عبدالستا ر ایدھی کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے بتایا کہ بلاول کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب کے جانے سے پیدا ہونے والا خلا کبھی مکمل نہیںہو سکے گا۔

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ ایدھی سنٹر کلفٹن سے بھٹو خاندان کا گہرا تعلق ہے ۔سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید بھی آئیں اور ان کی صاحب زادی بختاور بھٹو بھی آتی رہتی ہیں۔نفیسہ شاہ کے بقول ایدھی سنٹر میںموجودبچوں سے پوچھاگیا کہ کیا وہ بلاول کو جانتے ہیں تو انہوں نے کہا ہاں وہ بے نظیر کے بیٹے ہیں۔

مزید : کراچی


loading...