سعودی عرب :کرین گرنے کے واقعہ کی تحقیقات مکمل،ملزمان میں سعودی حکومت کے دوذمہ دار بھی شامل

سعودی عرب :کرین گرنے کے واقعہ کی تحقیقات مکمل،ملزمان میں سعودی حکومت کے ...
سعودی عرب :کرین گرنے کے واقعہ کی تحقیقات مکمل،ملزمان میں سعودی حکومت کے دوذمہ دار بھی شامل

  


ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں کرین گرنے سے لوگوں کے جاں بحق ہونے والے واقعہ کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس مقدمے کی سماعت جلد شروع ہو جائے گی، ملزمان میں انجینئرز اور سعودی حکومت کے دو ذمہ دار بھی شامل ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق اس مقدمے کی تحقیقات میں آٹھ ماہ لگے اب اس کیس کو مکہ میں کریمنل کورٹ میں بھیج دیا گیا ہے جہاں ملزمان کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

عرب نیوز کے مطابق مقدمہ جلد شروع ہوگا لیکن اس نے کوئی الزامات کی نوعیت اور ملزمان کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔سعودی گزٹ کے مطابق ملزمان میں انجینئرز اور سعودی حکومت کے دو ذمہ دار بھی شامل ہیں۔ابھی تک اس بات کا بھی علم نہیں ہوسکا کہ سعودی عرب کی بڑی تعمیراتی کمپنی بن لادن کا بھی کوئی عہدیدار مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے یا نہیں۔واضح رہے کہ اس حادثے میں پاکستانیوں سمیت 100سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد بن لادن کمپنی کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا جس کے بعد اس کمپنی پر کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی جس سے کمپنی کو بہت نقصان ہوا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...