عراق میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش کار بم حملہ ،سات افراد ہلاک ،11زخمی

عراق میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش کار بم حملہ ،سات افراد ہلاک ،11زخمی
عراق میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش کار بم حملہ ،سات افراد ہلاک ،11زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد (نیوز ڈیسک)عراق کے دارالحکومت بغدادمیں ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر ہونے والے کار خودکش بم دھماکے میں سات فراد ہلاک جب کہ 11زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی اور طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ بغداد کے شمال میں واقع راشدیہ کے علاقہ میں پیش آیا جہاں ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی کو ایک چیک پوسٹ پر لے جاکر اڑادیا۔دھماکے سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیل اور سات افراد لقمہ اجل بنے۔یہ واقعہ گزشتہ چند روز میں اس ضلع میں پیش آنے والا دوسرا بم دھماکہ ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تاہم ایسےشدت پسند تنظیم داعش عراقی دارالحکومت بغداد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں اس قسم کے بم حملوں میں ملوث رہی ہے اور ذمہ داری بھی قبول کرتی رہی ہے۔
خیال رہے کہ راشدیہ ہی میں منگل کے روز ایک دھماکہ کیا گیا تھا جس میں نو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
علاوہ ازیںتین جولائی کو عراق کے ضلع وسطی کرادہ میں ایک خونریز بم دھماکہ میں 292افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔تین جولائی کو پیش آنے والا یہ دھماکہ عراق میں گزشتہ تیرہ سال سے جاری کشیدگی کے دوران ہونے والا سب سے بھیانک اور خونریز حملہ تھا جس میں حکام کے مطابق تین سو کے قریب ہلاکتیں ہوئی جب کہ عوام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔
خیا ل رہے کہ امریکی حمایت یافتہ عراقی آرمی کی جانب سے حالیہ دنوں میں داعش کے خلاف کچھ پیشرفت نظر آئی ہے۔جس میں اس نے عراقی شہر رمادی کا قبضہ شدت پسند تنظیم سے چھڑالیا ہے۔لیکن ناقدین کا کہنا ہے وہاں صورتحال تاحال ابتر ہے۔

مزید :

عرب دنیا -