نجی زندگی میں گھسنالوگوں کی عادت، شادی تو مجھے بھی کرنی ہے: حسان نیازی

نجی زندگی میں گھسنالوگوں کی عادت، شادی تو مجھے بھی کرنی ہے: حسان نیازی
نجی زندگی میں گھسنالوگوں کی عادت، شادی تو مجھے بھی کرنی ہے: حسان نیازی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں کے بعد ان کے بھانجے حسان نیازی بھی میدان میں آگئے ہیں اور کہاہے کہ نجی زندگی میں گھسنا اس ملک کے لوگوں کی پرانی عادت ہے ، میں بھی کہتاہوں کہ شادی تو مجھے بھی کرنی ہے ۔

زمان پارک میں نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے حسان نیازی نے کہاکہ عمران خان کی ٹوئیٹ بھی آچکی ہے اور وہ میڈیا کے بھی علم میں ہے ، سب کچھ واضح ہوگیا، بہنوں سے شادی کی مشاورت کرنے نہیں آئے بلکہ ہرعید پر لاہورآتے ہیں ، عمران خان خود کہہ چکے ہیں کہ شادی کرنی ہے ، تنہائی کی زندگی سے شادی شدہ زندگی بہتر ہے ۔عمران خان کے بھانجے نے کہاکہ ویسے تو میں بھی کہتاہوں کہ شادی کرنی ہے ، لوگ پراپیگنڈا کرتے ہیں ۔رشتے کیلئے عمران خان کی بہنوں کی مشاورت سے متعلق سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ انشاءاللہ ،خان کے ساتھ ہی تبدیلی لائیں گے ، دھرنابھی ساتھ دیں گے ۔

مزید : لاہور


loading...