میٹروپولیٹن کارپوریشن نے 700 سے زائد بینرز اتاردئیے

میٹروپولیٹن کارپوریشن نے 700 سے زائد بینرز اتاردئیے
میٹروپولیٹن کارپوریشن نے 700 سے زائد بینرز اتاردئیے

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) جانے کی باتیں۔۔۔ ہوئی پرانی، خدا کے لئے! اب آجاﺅ کے بینرز لگانے والوں کے خلاف سیاسی فیصلہ تو نہ ہوسکا مگر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے بلا اجازت بینرز لگانے پر ایکشن لیتے ہوئے شہر بھر میں آویزاں 700 سے زائد بینرز اتار کر قبضہ میں لے لئے۔ ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن کیپٹن شہباز طاہر خود اس آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔ پولیس حکام کا موقف ہے کہ بینرز لگانے کے معاملے سے پولیس کا کوئی تعلق نہیں، بینرز بلا اجازت لگائے گئے تھے جس پر وفاقی دارالحکومت کی پہلی میونسپل ایڈمنسٹریشن کارروائی کی مجاز تھی جس نے اپنا فرض ادا کردیا ہے۔ گزشتہ رات میونسپل انڈمنسٹریشن نے ایکسپریس وے اور مری روڈ سے بینرز اتارے تھے مگر منگل کو دوپہر اور شام کو آبپارہ سمیت دیگر علاقوں میں کارروائی عمل میں لائی گئی، بینرز لگانے والوں کے خلاف کسی تھانے میں مقدمہ درج کرانے کی کوئی درخواست نہیں آئی اور نہ ہی حکومتی سطح پر بینرز لگانے والوں کے خلاف کسی کارروائی کا حکم سامنے آسکا۔

مزید : اسلام آباد


loading...